لِتھوانیا میں تازہ پھولوں کی تیز تر ترسیل۔ ہم لِتھوانیا میں ویلنیئس اور 6 شہروں میں دستی طور پر پھول بھیجتے ہیں۔

لیتھونیا (Lithuania) کا دارالحکومت ویلینیس (Vilnius) ہے اور جس پھول کو اس خوب صورت ملک کے قومی پھول کا درجہ حاصل ہے، وہ کامن رو کہلاتا ہے۔ یہ چھوٹا سا زرد رنگ کا پھول ہے اور اس کی تاریخ بہت پرانی تصور کی جاتی ہے۔ کسی زمانے میں اسے علاج کی غرض سے استعمال کیا جاتا تھا اور یہاں کے رہنے بسنے والے اس کی افادیت سے زمانہء قدیم سے آگاہ تھے۔ اسے مختلف النوع بیماریوں کے حوالے سے اکسیر تصور کیا جاتا رہا ہے بلکہ اس کا ذکر معروف ناولوں اور قدیم کہانیوں میں بھی مل جاتا ہے۔ شادی بیاہ کے تہوار میں اس کا استعمال نہایت عام ہے اور یہ عام طور پر دلہن کی پاکیزگی اور عفت کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ لیتھونیا (Lithuania) میں پھولوں کے حوالے سے کوئی تہوار اور فیسٹول منعقد کیا جاتے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ اس قوم کو گل بوٹوں اور قدرت کی ان صناعیوں سے کتنا پیار اور کس قدر گہرا لگاؤ ہے۔ یہاں کا معروف تین فیسٹول لیتھونیا سمر سولسٹائس ہے جو بہار کی آمد اور موسم گرما کے اوائل میں منایا جاتا ہے۔ یہاں للی کے پھول بھی بہت مقبول ہیں اور خاص طور پر اورنج ڈے للیز کو یہاں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور یہ پھول اکثر تہواروں کی زینت بنتے ہیں۔ یہاں پھولوں سے بہت سی روایات منسوب ہیں، جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ یہاں اس بات کو بہت معیوب تصور کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی فرد بغیر پھولوں کا تحفہ لائے کسی کے گھر میں داخل ہو۔ فی زمانہ، یہاں کے باسی گلاب، سورج مکھی، آئرسز اور جربیرا کے پھولوں کے گویا دیوانے ہیں جب کہ گلاب کا پھول عام طور پر شادیوں اور ویلنٹائن ڈے پر بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ یہاں کے گھروں کے باہر چھوٹے چھوٹے باغیچے ہوتے ہیں، اور یہ روایت بھی پائی جاتی ہے کہ یہاں کے پھولوں کے تنے ہمیشہ جفت کی تعداد میں ہوں، خاص طور پر جنازوں کی تقاریب اور قبروں کے اطراف میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔

لِتھوانیا میں مقبول گلدستے


لازوال۔

لازوال۔

کارنیشن، گلاب، گُلِ داؤدی، بٹن پوم۔

آپ کی دوستی کیلئے شکریہ۔

آپ کی دوستی کیلئے شکریہ۔

بارہ گلاب، کنول اور جِپسوفِلا۔

خوش قسمتی۔

خوش قسمتی۔

بارہ گلاب۔

میں تم سے لپٹ جاؤں۔

میں تم سے لپٹ جاؤں۔

کنول اور جِپسوفِلا۔

    
پُر جوش احساسات۔

پُر جوش احساسات۔

کنول اور گلاب۔

مزاح۔

مزاح۔

گلاب، کنول، کارنیشن اور جربیرا۔

خوش و خُرّم۔

خوش و خُرّم۔

جربیرا، گلاب، کنول۔

نازک حسن۔

نازک حسن۔

گلاب اور کارنیشن۔

    
اِمتیاز۔

اِمتیاز۔

چوبیس گلاب اور جِپسوفِلا۔

سُریلا۔

سُریلا۔

چوبیس گلاب۔

شرمیلی محبت۔

شرمیلی محبت۔

بارہ گلاب۔

عاجزی۔

عاجزی۔

گلاب اور کارنیشن۔

    
نہایت خوب۔

نہایت خوب۔

بارہ گلاب اور جِپسوفِلا۔

اکساہٹ۔

اکساہٹ۔

چھ کنول، چھ گلاب اور جِپسوفِلا۔

معصومیت۔

معصومیت۔

چوبیس گلاب اور گُلِ داؤدی۔

دِلکش سادگی۔

دِلکش سادگی۔

تین کنول، گلاب، جربیرا، سنیپ ڈریگن اور اسٹیٹیسی۔

    

خصوصی پیشکش: خفیہ لگاؤ۔

معلومات