آپ کی رازداری

ذاتی معلومات: یہ آپ کے بِل کی معلومات ہیں۔ یہ ہیں: آپ کے گھر کا پتہ، آپ کا نام، آپ کا ملک۔

ترسیل کی معلومات: یہ گلدستہ وصول کرنے والے کی ترسیل کی معلومات ہیں۔ یہ ہیں: وصول کرنے والے کا نام، وصول کرنے والے کا فون نمبر، ترسیل کی تاریخ، پھولوں کا گلدستہ بھیجنے کیلئے پتہ، ترسیل کی اِضافی معلومات، اور تہنیّتی کارڈ کا پیغام۔

آپ کی ذاتی معلومات محفوظ طریقے سے ادائیگی کرنے والے ہمارے فراہم کنندگان کو بھیجی جاتی ہیں۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کِسی اور کو نہیں دیتے ہیں جب تک کہ ایسا کرنے کی قانونی طور پر ضرورت نہ ہو۔ مثال کے طور پر ہمیں آرڈر کی پوری تفصیلات کو اپنے اکاؤنٹنٹ یا ٹیکس آفیسر کو پیش کرنا پڑ سکتا ہے جیسے حسبِ معمول ضرورت ہوتی ہے۔

ہم آپ کی ذاتی معلومات مارکیٹنگ کی خاطر کِسی اور کو نہیں بتاتے ہیں۔

ہمارے لیے پھولوں کو ارسال کرنے کی خاطر ترسیل کی معلومات اپنے ٹھیکیداروں کو بتانا ضروری ہوتا ہے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات اپنے ٹھیکیداروں کو نہیں بتاتے ہیں۔

کُوکیز کا استعمال: یہ ویب سائٹ کُوکیز استعمال کرتی ہے۔ کُوکیز آپ کے ویب براؤزر میں معلومات ذخیرہ کرتی ہیں۔ مستقبل میں جب آپ ہماری ویب سائٹ پر واپس آتے ہیں تو کُوکیز آپ کے براؤزر سے لوڈ ہو سکتی ہیں اور آپ اپنی سہولت کی خاطر گذشتہ بار درج شدہ معلومات دیکھ سکتے ہیں۔